کے پی میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے ہیں، کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے، امیر مقام

News Image

خیبرپختونخوا میں کیا ہونے والا ہے؟ وفاقی وزیر امیر مقام کا بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔ پشاور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ صوبے میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال اور وزیراعلیٰ کے اقدامات کے بعد اب گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے ہو چکے ہیں، اور اس آئینی راستے پر مشاورت بھی شروع ہو چکی ہے۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام دہشتگردی کی آگ میں جل رہے ہیں مگر حکومت کی ترجیحات عوام نہیں بلکہ صرف سیاسی سرگرمیاں اور چندہ مہم ہے۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ لانگ مارچ کے نام پر اربوں روپے اکٹھے کیے گئے ہیں جن کا کوئی ریکارڈ نہیں، اس لیے لانگ مارچ کی تیاریوں کے بجائے جیل جانے کی تیاری کی جائے۔ وفاقی وزیر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ریاست کسی ایک فرد کی رہائی کے لیے کوئی مذاکرات نہیں کرے گی اور ریاست کے اندر ریاست بنانے کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔ آخر میں انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں کسی بھی وقت کوئی بھی بڑا فیصلہ ہو سکتا ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی