
سیکیورٹی فورسز کی کڑی نظر، خفیہ اطلاع اور پھر اچانک برق رفتار وار... ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ عزمِ استحکام ویژن کے تحت کیے گئے ایک سنسنی خیز انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فورسز نے ٹھکانے پر موجود 4 خطرناک دہشت گردوں کو سنبھلنے کا موقع دیے بغیر جہنم واصل کر دیا۔ جھڑپ کے بعد ہلاک شرپسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ، بارود اور افغانی کرنسی برآمد ہوئی۔ فورسز نے دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ دہشت گرد کہیں بھی روپوش ہوں، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے لیے یہ کڑا تعاقب اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔
News Source: Express News
Tags:
Pakistan