نیپال میں دیکھتے ہی دیکھتے پورا پہاڑ دریا برد، کیی گھر بہہ گیے، چوبیس ہلاکتیں؛ ہولناک ویڈیو

News Image

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلاییڈنگ کی تباہ کاریاں اب بھی جاری ہیں جس میں آج ایک پہاڑ سیکنڈوں میں دریا برد ہوگیا اور اس خوفناک مناظر کی ویڈیوز وایرل ہوگییں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال میں حالیہ بارشوں کے باعث گنڈکی صوبے میں دریایے کالی گنڈکی ہفتے سے بپھرنا شروع ہوا اور اتوار کی صبح شدید سیلاب میں تبدیل ہوگیا۔ مستنگ، میاگدی، پربت اور سیانگجا کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہویی۔ اس سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلاییڈنگ میں مٹی کا تودہ پربت کے ایک گاوں کو مکمل طور پر بہا لے گیا جس کے باعث شاہراہیں بھی بند ہوگییں اور امدادی کاررواییوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ نیپال کے ضلع مستنگ میں شدید بارشوں کے بعد پہاڑ کا ایک بڑا حصہ محض چھ سیکنڈ میں دریایے کالی گنڈکی میں جاگرا جس کے نتیجے میں دریا کا بہاو عارضی طور پر رک گیا جس کی ویڈیو وایرل ہوگیی۔ واقعے کی ویڈیو میں پہاڑ کو تیزی سے دریا میں گرتے اور مقامی افراد کو خوف سے چیختے ہویے سنا جاسکتا ہے۔ سیلاب میں چوبیس افراد ہلاک اور چودہ لاپتا ہوگیے جبکہ ہمال کے بیس کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے دو افراد ہلاک اور دس لاپتا ہوگیے۔ ایک اور وایرل ویڈیو میں پہاڑی ڈھلوان کا بڑا حصہ زمین سمیت وادی میں دھنس گیا جبکہ درخت اور لکڑی و پتھر سے بنی پناہ گاہ بھی ملبے تلے بہہ گیی۔ ویڈیو میں ایک خاتون کو آہ و بکا کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چھبیس اگست کو نیپال میں بھوٹیکوشی کے تباہ کن سیلاب کے بعد حکام کے مطابق ایک ہزار چار سو سے زاید افراد ہلاک اور چھ ہزار سے زیادہ لاپتا ہویے تھے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی