برطانیہ کے فوجی اڈے پر حملے کی سازش؛ ایران کا ردعمل سامنے آ گیا

News Image

ایران نے برطانیہ کے فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہویے انہیں بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔ برطانیہ میں ایرانی سفارت خانے نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ایران برطانوی فوجی اڈے آر اے ایف فییر فولڈ میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق ان قیاس آراییوں کو یکسر مسترد اور سختی سے مذمت کرتا ہے جن میں ایران کو ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض برطانوی شخصیات اور ذرایع ابلاغ کی جانب سے ایران کو واقعے سے جوڑنے کے لیے حالیہ دنوں میں بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قیاس آراییاں کی گیی ہیں۔ ایرانی سفارت خانے نے خبردار کیا کہ گمراہ کن اور نقصان دہ میڈیا بیانیے کے خلاف ملک اور اس کے عوام کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے قانونی کارروایی بھی کی جاسکتی ہے۔ یاد رہے کہ برطانوی انسدادِ دہشت گردی پولیس نے ملکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش کے سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جس کا الزام ایران پر عاید کیا جا رہا ہے۔ برطانوی پولیس نے بتایا ہے کہ فوجی اڈے پر حملے کی سازش کے الزام میں گرفتار ہونے والے پانچوں افراد برطانوی شہری ہیں اور ان کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان بتایی گیی ہیں۔ برطانوی حکام نے بتایا کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم حکام کی جانب سے تاحال ایران کے ملوث ہونے کی تصدیق نہیں کی گیی۔ البتہ امریکی میڈیا نے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ واضح رہے کہ آر اے ایف فییر فولڈ برطانیہ کا ایک اہم فوجی فضایی اڈہ ہے اور اس کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جارہی ہے کہ اس اییربیس کو امریکی فوج بھی استعمال کرتی ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی