
امریکی نایب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے تناظر میں کہا ہے کہ واشنگٹن کی اولین ترجیح ملک میں تیل اور گیس کی قیمتوں کو کم سطح پر برقرار رکھنا ہے، جبکہ دوسری ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ امریکی ٹی وی کو دیے گیے انٹرویو میں جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کے دوران امریکا اپنے دونوں اہداف کے حصول کی جانب بڑھ رہا ہے۔ امریکی نایب صدر نے موجودہ صورتحال کو غیر یقینی قرار دیتے ہویے کہا کہ حالات فطری طور پر پیچیدہ ہیں کیونکہ خود ایرانی بھی بعض اوقات غیر متوقع طرزِ عمل اختیار کرتے ہیں اور ان وعدوں پر قایم نہیں رہتے جو وہ پہلے کر چکے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی غیر یقینی صورتحال کے باعث ایران کے حوالے سے آیندہ پیش رفت کے بارے میں کویی حتمی پیش گویی کرنا آسان نہیں، تاہم امریکا اپنی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہویے صورتحال پر نظر رکھے ہویے ہے۔
News Source: Express News