نیپال میں دیکھتے ہی دیکھتے پورا پہاڑ دریا برد، کیی گھر بہہ گیے، چوبیس ہلاکتیں؛ ہولناک ویڈیو

News Image

نیپال میں سیلاب اور زمین کا تودہ گرنے کی تباہ کاریاں اب بھی جاری ہیں جس میں آج ایک پہاڑ سیکنڈوں میں دریا برد ہو گیا اور اس خوفناک مناظر کی ویڈیوز وایرل ہو گییں۔ بھارتی ذرایع ابلاغ کے مطابق نیپال میں حالیہ بارشوں کے باعث گنڈکی صوبے میں دریایے کالی گنڈکی ہفتے سے بپھرنا شروع ہوا اور اتوار کی صبح شدید سیلاب میں تبدیل ہو گیا۔ مستنگ، میاگدی، پربت اور سیانگجا کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہویی۔ اس سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی زمین کے تودے کی کٹایی سے پربت کا ایک گاوں مکمل طور پر بہہ گیا جس کے باعث شاہراہیں بھی بند ہو گییں اور امدادی کاررواییوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ نیپال کے ضلع مستنگ میں شدید بارشوں کے بعد پہاڑ کا ایک بڑا حصہ محض 6 سیکنڈ میں دریایے کالی گنڈکی میں جا گرا جس کے نتیجے میں دریا کا بہاو عارضی طور پر رک گیا جس کی ویڈیو وایرل ہو گیی۔ واقعے کی ویڈیو میں پہاڑ کو تیزی سے دریا میں گرتے اور مقامی افراد کو خوف سے چیختے ہویے سنا جا سکتا ہے۔ سیلاب میں 24 افراد ہلاک اور 14 لاپتا ہو گیے جبکہ ہمالیہ کے بیس کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے 2 افراد ہلاک اور 10 لاپتا ہو گیے۔ ایک اور وایرل ویڈیو میں پہاڑی ڈھلوان کا بڑا حصہ زمین سمیت وادی میں دھنس گیا جبکہ درخت اور لکڑی و پتھر سے بنی پناہ گاہ بھی ملبے تلے بہہ گیی۔ ویڈیو میں ایک خاتون کو آہ و بکا کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 26 اگست کو نیپال میں بھوٹیکوشی کے تباہ کن سیلاب کے بعد حکام کے مطابق 1400 سے زاید افراد ہلاک اور 6 ہزار سے زیادہ لاپتا ہویے تھے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی