دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز جیت لی

News Image

جوہانسبرگ کے میدان پر سانسیں روک دینے والا ہائی وولٹیج مقابلہ، جہاں جنوبی افریقا نے اعصاب شکن جنگ کے بعد آسٹریلیا کو 32 رنز سے زیر کر کے ون ڈے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری اپنے نام کر لی۔ پہلے بیٹنگ کی دعوت ملتے ہی پروٹیز بلے باز کینگروز پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔ ڈیوڈ ملر کی 142 رنز کی تباہ کن اننگز اور کپتان ٹیمبا بووما کی 103 رنز کی سنچری نے آسٹریلیا کے ہوش اڑا دیے۔ جیک ایڈورڈز کی 5 اور جوش ہیزل ووڈ کی 3 وکٹوں کے باوجود میزبان ٹیم نے بورڈ پر 365 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ 366 رنز کے ناممکن تعاقب میں کینگروز نے بھی ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا۔ ٹریوس ہیڈ اور کپتان مچل مارش نے 84، 84 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا، جبکہ زیویئر بارٹلٹ کے 50 رنز نے آخری لمحوں میں مقابلے کو انتہا پر پہنچا دیا۔ میچ آخری اوور میں داخل ہوا تو دونوں جانب دھڑکنیں تھم چکی تھیں، مگر لیزاڈ ولیمز کی شاندار بولنگ نے بازی پلٹ دی اور پوری آسٹریلوی ٹیم 333 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ لیزاڈ ولیمز کی 3، جبکہ مارکو جینسن، کیشو مہاراج اور جورن فورٹن کی 2، 2 وکٹوں نے کینگروز کے جبڑوں سے فتح چھین کر پروٹیز کو سیریز کا فاتح بنا دیا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی