الیکشن سے قبل دشمن اسراییل پر حملہ کردے گا، نیتن یاہو خوف میں مبتلا

News Image

اسراییلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ آیندہ ماہ ہونے والے انتخابات سے قبل اسراییل کے دشمن حملہ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسراییلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یہ دعوی منگل کو تل نوف اییربیس کے دورے کے دوران کیا تاہم انہوں نے ممکنہ حملے کے بارے میں کویی تفصیلات یا کسی مخصوص گروہ کا نام نہیں بتایا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسراییلی حکام کے پاس ایسے اشارے موجود ہیں کہ انتخابات سے پہلے دشمن حملے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسراییل کے دشمنوں کو اس کے ساتھ ابھی اور کبھی بھی الجھنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے کیوں کہ اسراییل کی کارروایی کی پہنچ کہیں بھی ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ اسراییل میں عام انتخابات 27 اکتوبر کو ہوں گے اور وزیراعظم نیتن یاہو کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب وہ انتخابی مہم میں سیکیورٹی اور قومی دفاع کو نمایاں موضوع کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے رایٹرز کے مطابق اسراییلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنی انتخابی مہم میں خود کو اسراییل کی سلامتی کا ضامن قرار دینے کی حکمت عملی پر زور دے رہے ہیں۔ دوسری جانب حزب اختلاف کے رہنما یایر لاپڈ نے نیتن یاہو کے بیان کے بعد ہنگامی سکیورٹی بریفنگ کا مطالبہ کیا اور پوچھا کہ آیا خطرات حقیقی ہیں اور انتخابات کو کسی ممکنہ حملے سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی