ایران اور نجف کے درمیان پروازیں: امریکی پابندیوں میں ایک ماہ کی مشروط رعایت

News Image

امریکا نے ایران سے عراق کے مقدس شہر نجف آنے اور جانے والے زایرین کے لیے عراقی اییرلاینز کو پابندیوں سے مشروط استثنیٰ دے دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کی تصدیق عراقی حکومت کے باخبر عہدیدار اور نجف اییرپورٹ کے ذرایع نے کی ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انہوں نے بتایا کہ امریکی اجازت کے بعد عراقی فضایی کمپنیاں ایران اور نجف کے درمیان پروازیں چلا سکیں گی، تاہم پروازوں کا حتمی شیڈول تاحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے عراقی اییرلاینز کو ایک ماہ کے لیے یہ خصوصی رعایت دی ہے جس کی مدت میں مزید توسیع کا امکان بھی موجود ہے۔ اس رعایت کے عوض عراق نے امریکا کو مسافروں کی سخت جانچ پڑتال اور معلومات کے تبادلے سمیت جامع حفاظتی اقدامات کی یقین دہانی کرایی ہے تاکہ پروازوں کے ذریعے ہتھیاروں کی اسمگلنگ، پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد اور غیر قانونی رقوم کی منتقلی کی روک تھام کی جا سکے۔ عراق کی وزارت نقل و حمل کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام ضروری تکنیکی اور انتظامی تقاضے پورے کرنے کے بعد اکتوبر کے دوران نجف سے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا جایے گا۔ یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی اییرلاینز پر پابندیوں کے نفاذ کے بعد 25 ستمبر کو عراق کے مختلف ہوایی اڈوں سے ایران آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دی گیی تھیں۔ امریکی پابندیوں کے باعث نہ صرف نجف آنے والے زایرین بلکہ ایران میں زیر تعلیم عراقی طلبہ اور علاج کی غرض سے سفر کرنے والے مریض بھی شدید مشکلات کا شکار ہویے تھے۔ اس صورتحال کے پیش نظر عراقی حکومت نے انسانی ہمدردی، مذہبی زیارتوں اور تعلیمی مقاصد کی بنیاد پر امریکی انتظامیہ سے فوری استثنیٰ کی اپیل کی تھی۔ واضح رہے کہ امریکی حکام کی جانب سے اس ایک ماہ کی رعایت کی تاحال باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آیی ہے، تاہم عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ تمام تر معاملات کامیابی سے طے پا چکے ہیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی