
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے اپنی اہلیہ اور سپر اسٹار اداکارہ عائزہ خان سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے اہم بیان جاری کر دیا۔ دانش تیمور کا کہنا ہے کہ وہ ایک پرسکون اور خوشحال ازدواجی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عائزہ خان ان کے پیارے بچوں کی ماں اور ان کی شریک حیات ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ کچھ لوگوں کو ان کی شاندار زندگی اچھی نہیں لگ رہی۔ اداکار نے مزید کہا کہ وہ ان دنوں اپنے نئے پروجیکٹس میں دن رات مصروف ہیں، اس لیے اس نوعیت کی فضول باتوں اور جھوٹی خبروں پر بالکل دھیان نہیں دیتے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل خود عائزہ خان نے بھی ایک فین پیج کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے علیحدگی کی خبروں کو یکسر مسترد کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ ان کی طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
News Source: Express News