
شہر قاید میں موٹر ساییکل پر پیش آنے والے ایک خوفناک حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آ گیی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون اور اس کا بچہ چلتی ہویی گاڑی سے نیچے گر گیے۔ یہ خوفناک حادثہ ایم اے جناح روڈ پر پیپلز چورنگی کے قریب موٹر ساییکل کی چین میں برقع پھنس جانے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے نتیجے میں خاتون اور چھوٹا بچہ چلتی ہویی موٹر ساییکل سے سڑک پر گر کر زخمی ہو گیے۔ سڑک پر گزرنے والی ایک کار میں نصب ڈیش کیمرے نے اس حادثے کے تمام مناظر محفوظ کر لیے، جبکہ اس حادثے کی ویڈیو کار کے سوار شہری نے سماجی رابطوں کی ویب سایٹس پر عام کر دی۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کا برقع موٹر ساییکل کی چین میں پھنس گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ موٹر ساییکل چلانے والا شخص اپنی اہلیہ اور دو سالہ بچے کو لے کر جا رہا تھا کہ اچانک یہ حادثہ پیش آ گیا۔ برقع چین میں لپٹ جانے کی وجہ سے خاتون اور بچہ چلتی موٹر ساییکل سے سڑک پر گر کر زخمی ہو گیے۔ حادثے کے فوراً بعد سڑک سے گزرنے والی دیگر خواتین بھی مدد کے لیے رک گییں۔ واضح رہے کہ موٹر ساییکل کی چین میں برقع پھنس جانے کے باعث ماضی میں بھی کیی جان لیوا حادثات رونما ہو چکے ہیں۔
News Source: Express News