خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا

News Image

قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے پولیو وایرس کی تصدیق کر دی ہے۔ بنوں کی تحصیل ڈومیل کی یونین کونسل خندر خان خیل کی سترہ ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہو گیی ہے۔ رواں سال خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہونے والا یہ پولیو کا چوتھا کیس ہے۔ اس سے پہلے ضلع بنوں سے دو اور شمالی وزیرستان سے ایک پولیو کیس سامنے آیا تھا۔ سال دو ہزار چھبیس میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد پانچ ہو گیی ہے، جن میں خیبر پختونخوا سے چار اور صوبہ سندھ سے ایک کیس شامل ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی