اسٹار شپ کی پہلی مداری پرواز، بحر الکاہل میں واپسی کے دوران دھماکے سے تباہ

News Image

اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ پہلی بار کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچنے کے بعد زمین واپسی پر بحر الکاہل میں چلی کے قریب دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعے سے قبل اسٹار شپ کے تین مرکزی انجنوں میں سے ایک نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ اسپیس ایکس کی جانب سے جاری کی گیی ویڈیو میں راکٹ کی لانچنگ، مدار میں پہنچنے اور واپسی کے مراحل دکھایے گیے لیکن دھماکے سے عین قبل ویڈیو ختم کردی گیی۔ کمپنی نے بعد میں اس کی سمندر میں واپسی کی تصدیق کرتے ہویے اسے اسٹار شپ کی پہلی مداری پرواز قرار دیا۔ یہ اسٹار شپ کی چودہویں آزمایشی پرواز تھی اور اسے اسپیس ایکس کے اس منصوبے کے لیے اہم تجربہ سمجھا جا رہا تھا جس کے تحت مستقبل میں انسانوں کو چاند اور مریخ تک پہنچانے کے لیے اس خلایی جہاز کو استعمال کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل اسٹار شپ کی متعدد آزمایشی پروازیں بحر ہند تک پہنچنے کے بعد ناکام ہویی تھیں، جن میں بعض راکٹ فضا میں تباہ ہوگیے تھے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی