پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی

News Image

تیل اور گیس کے ریگولیٹری ادارے (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے 30 ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر کے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ اوگرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق تیز رفتار ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 73 پیسے کمی کی ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت 402 روپے 24 پیسے مقرر کر دی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1 روپے 49 پیسے کم کر دی ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت 387 روپے 54 پیسے تک پہنچ چکی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے ان نرخوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 30 ستمبر کے لیے ہوگا۔ متعلقہ وزارت کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس اور پریمیم کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی