
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز ایک بار پھر اپنی خوش اخلاقی اور دوسروں کا خیال رکھنے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیے۔ سوشل میڈیا پر وایرل ہونے والی ایک ویڈیو کلپ کے مطابق چونسٹھ سالہ ٹام کروز ایک خاتون کو بریک روم میں اکیلے بیٹھا دیکھ کر اچانک رک گیے۔ خاتون سر جھکایے موبایل فون دیکھ رہی تھی، جس پر اداکار نے اسے پریشان سمجھا اور اس کی خیریت دریافت کرنے کے لیے اس کے پاس چلے گیے۔ یہ ویڈیو کلیمنٹینا نامی خاتون نے ٹک ٹاک پر شییر کی، جس میں وہ ایک سکیورٹی کیمرے کی ریکارڈنگ میں کھلے دروازے کے سامنے بیٹھی دکھایی دیتی ہیں۔ اچانک ٹام کروز وہاں سے گزرتے ہویے کمرے میں جھانکتے ہیں اور انہیں یوں بیٹھا دیکھ کر واپس آجاتے ہیں۔ ٹام کروز خاتون کے پاس بیٹھ کر اس سے بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ کلیمنٹینا کچھ دیر بعد محسوس کرتی ہیں کہ ان کی توجہ حاصل کرنے والا شخص دراصل ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز ہیں۔ بعد میں معلوم ہوا کہ خاتون کسی پریشانی میں مبتلا نہیں تھیں بلکہ فون پر مسلسل منفی اور پریشان کن مواد دیکھنے یعنی ڈوم اسکرولنگ میں مصروف تھیں۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کی، جہاں صارفین نے ٹام کروز کے اس غیر متوقع انداز کو سراہا۔
News Source: Express News