
اسراییل نے حماس کے بیرون ملک مقیم رہنماؤں کو ایک بار پھر قتل کرنے کی کھلی دھمکی دی ہے۔ اسراییلی میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں اسراییلی وزیر دفاع عزراییل کاٹز نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ حماس کے بیرونِ ملک موجود رہنما بھی نشانے پر ہیں۔ انھیں چین کی زندگی گزارنے نہیں دیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے حماس کے رہنما اور جنگجوؤں کو اپنے بستروں پر سکون سے مرنے نہیں دیا جانا چاہیے۔ اسراییلی وزیر دفاع نے حماس کے رہنماوں کو اکتوبر 2023 کے حملے کا ذمہ دار قرار دیتے ہویے کہا کہ اسراییل ان کے تعاقب کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ تاہم ان کے بیان میں حماس کے کسی مخصوص رہنما یا ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروایی کی تفصیلات نہیں بتایی گییں۔ یاد رہے کہ اسراییل نے ستمبر 2025 میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے فضایی حملہ کیا تھا۔ جس میں ایک قطری شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔ اسراییلی قیادت نے اس حملے کو حماس کے سینیر رہنماوں کے خلاف کارروایی قرار دیا تھا تاہم بعد ازاں اسراییلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قطر سے حملے پر معذرت بھی کی تھی۔ واضح رہے کہ غزہ میں امریکی ثالثی میں جنگ بندی اور پیس بورڈ کے قیام کے باجود اسراییل نے جارحانہ کارروایی جاری رکھی ہویی ہیں بلکہ اس کا سلسلہ مغربی کنارے تک وسیع کردیا ہے۔
News Source: Express News