اچھا کھلاڑی تھا بے چارہ، اعظم خان کا اپنی موت کی خبر پر طنزیہ ردعمل وائرل

News Image

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی موت سے متعلق جعلی خبر وائرل ہونے پر دلچسپ اور طنزیہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔ سماجی رابطوں پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں اعظم خان اپنے دوستوں کے ساتھ اس جھوٹی خبر پر ہنستے دکھائی دیتے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اچھا کھلاڑی تھا، بے چارہ، کل پاکستان کے لیے کھیلنے والا تھا، مر گیا۔ اٹھائیس سالہ اعظم خان نے آخری مرتبہ چھ جون دو ہزار چوبیس کو امریکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وہ اب تک چودہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں اٹھاسی رنز بنا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ جعلی خبروں اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کے بڑھتے رجحان کے باعث حالیہ عرصے میں معروف شخصیات کے بارے میں ایسی افواہیں متعدد بار سامنے آ چکی ہیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی