پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی کا رجحان

News Image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سودوں کی خرید و فروخت کے دوران نشیب و فراز دیکھا گیا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے پہلے مثبت سمت اختیار کی اور 385 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔ اس تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 811 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم بعد ازاں مارکیٹ کا رجحان تبدیل ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 69 پوائنٹس کی مندی کا شکار ہو گیا، جس کے بعد انڈیکس کم ہو کر ایک لاکھ 70 ہزار 355 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی