بھارت میں چھ سو سال پرانی شاہی مسجد کو بچانے کے لیے مسلمانوں کا مسجد میں قیام

News Image

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں تاریخی شاہی مسجد کو گرایے جانے سے بچانے کے لیے سیکڑوں مسلمان مسجد کے اندر جمع ہو گیے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری، ریپڈ ایکشن فورس اور بلڈوزر کی موجودگی کے باوجود مجوزہ کارروایی روک دی گیی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنہ دو ہزار اٹھارہ کے سنگھستھ کمبھ میلے سے قبل سڑک چوڑی کرنے کے منصوبے کے تحت شاہی مسجد کو جزوی طور پر گرانے کے لیے نشان زد کیا گیا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں سے مسلمان باری باری مسجد میں موجود ہیں اور پانچوں وقت کی نمازیں ادا کر رہے ہیں۔ مسجد کے اندر احتجاج میں شریک افراد کے مطابق گزشتہ رات پولیس کی نفری بڑھایی گیی، ریپڈ ایکشن فورس تعینات کی گیی اور بلڈوزر بھی پہنچایے گیے تاہم بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی کے باعث کارروایی روک دی گیی۔ مسجد کی حفاظت کے لیے گیارہ رکنی نمایندہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گیی ہے۔ مقامی عالم دین مفتی جنید نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شاہی مسجد کے بعد مزید اٹھاییس مساجد بھی سڑک کی توسیع اور شہری منصوبہ بندی کی زد میں آ سکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد کو گرایے جانے کے خلاف عدالت عظمیٰ سے بھی رجوع کیا گیا ہے، جبکہ انتظامیہ کے مطابق عدالت عالیہ نے انہدام روکنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مسجد کے اطراف پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں، جبکہ ظہر کی نماز کے بعد کم از کم ایک ہزار افراد مسجد کے اندر موجود تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ مسجد کی حفاظت کے لیے مسلسل وہاں موجود رہیں گے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی