
بانی پی ٹی آیی عمران خان کے کزن قاسم زمان کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی اور نورین نیازی نے بھوک ہڑتال کر دی ہے، اور لاہور ہایی کورٹ کے احکامات کے باوجود تینوں بہنوں تک ضروری اشیا نہیں پہنچایی گییں۔ اڈیالہ روڈ پر دوا ساز فیکٹری ناکے کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہویے قاسم زمان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آیی کی بہنوں کی درخواست پر لاہور ہایی کورٹ نے فوری کارروایی نہیں کی۔ پورا ہفتہ گزرنے کے بعد گزشتہ روز عدالت کے جج نے ضروری اشیا فراہم کرنے کا حکم دیا، لیکن پیر کے روز سے اب تک نہ کویی ملاقات کروایی گیی ہے اور نہ ہی کویی سامان جیل کے اندر پہنچایا گیا ہے۔ قاسم زمان کے مطابق معین قریشی کو بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آیی کی تینوں بہنیں پچھلے 48 گھنٹوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں کیونکہ جیل کے عملے نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی، جس کے ردعمل میں بہنوں نے کھانے پینے کی تمام اشیا واپس کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کو سخت تشویش ہے کہ آخر ایسی کیا نوبت آیی جس کی وجہ سے انہیں بھوک ہڑتال پر مجبور ہونا پڑا۔ قاسم زمان نے پرزور مطالبہ کیا کہ تینوں بہنوں سے فوری ملاقات کرایی جایے اور انہیں وکیل تک قانونی رسایی دی جایے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کابینہ جب تک حکم نہیں دے گی لاہور کی انتظامیہ حرکت میں نہیں آیے گی، اور تاحال انہیں ایسی کویی اطلاع نہیں ملی کہ عدالتی حکم کے تحت بہنوں تک ضروری سامان پہنچا دیا گیا ہے یا نہیں۔
News Source: Express News