
جاپان میں جاری 20 ویں ایشین گیمز میں پاکستان نے اپنا پانچواں تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری ایشین گیمز 2026 کے ای اسپورٹس میں پب جی موبائل مقابلے کے دوران پاکستانی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اس کامیابی سے قبل پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس، ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ اور اسکواش کے مقابلوں میں 4 کانسی کے تمغے حاصل کر چکا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم اور قومی ہاکی ٹیم بھی شاندار کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔
News Source: Express News
Tags:
Sports