
کمپیوٹر اور لیپ ٹاپس میں ونڈوز استعمال کرنے والے ہوشیار ہو جاییں، ممتاز امریکی سایبر سیکیورٹی کمپنی، سسکو ٹالوس کے ماہرین نے دنیا کا پہلا ایسا کمپیوٹر وایرس کلوزڈ کوورم دریافت کر لیا ہے جو اپنا جرم انجام دینے کے لیے چار مشہور چیٹ بوٹس، گوگل جیمنی، ڈیپ سیک، کیووین اور مسٹرل سے احکامات لیتا ہے۔ یہ وایرس ونڈوز کمپیوٹر میں داخل ہو کر بینکوں اور دوسرے مالیاتی اداروں کی ویب سایٹس کے لاگ ان، پاس ورڈ اور دیگر معلومات چرا کر اپنے مالک کو بھجواتا ہے۔ اس چوری میں چاروں مصنوعی ذہانت کے بوٹس مختلف مشورے اور تجاویز دے کر اس کی معاونت کرتے ہیں، نیٹ میسر نہ ہو تو کلوزڈ کوورم کمپیوٹر میں چھپا بیٹھا نیٹ آنے کا انتظار کرتا ہے۔ سسکو کے ماہرین بہت کوشش کے باوجود یہ نہیں جان پایے کہ یہ جدید ترین اور خطرناک وایرس کس کی ایجاد ہے۔
News Source: Express News
Tags:
Technology