
پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 17.93 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔ ملکی ٹیکسٹائل کی صنعت عالمی منڈیوں میں اپنا مقام مزید مستحکم بنا رہی ہے، جبکہ یہ شعبہ قومی معیشت اور برآمدات میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ مالی سال 2026 کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 40 ملین ڈالر کے اضافے کے ساتھ 17.93 ارب ڈالر تک جا پہنچیں۔ دوسری جانب مالی سال 2027 کے ابتدائی 2 ماہ میں بھی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور برآمدات 5.55 فیصد بڑھ کر 3.38 ارب ڈالر ہو گئیں۔ ٹیکسٹائل برآمدات میں مسلسل بہتری پاکستان کے صنعتی اور برآمدی شعبے کے استحکام کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ اس شعبے میں بڑھتی ہوئی سرگرمیاں برآمدات اور نئی سرمایہ کاری کے مواقع کو بھی فروغ دے رہی ہیں۔
News Source: Express News
Tags
Business