
امریکی موبائل نیٹ ورک کمپنی ٹی موبائل نے صارفین کے لیے آئی فون 18 پرو مفت حاصل کرنے کی شاندار پیشکش متعارف کرا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو ایکسپیرئنس بیونڈ پلان کا انتخاب کرنا ہوگا۔ نئے صارفین اپنا موجودہ موبائل نمبر ٹی موبائل پر منتقل کر کے اس آفر کے اہل ہو سکتے ہیں جبکہ پرانے صارفین کسی بھی حالت میں موجود اپنا اہل فون ٹریڈ ان کر کے آئی فون 18 پرو حاصل کر سکتے ہیں۔ اس آفر کے تحت فون کی مکمل رعایت 36 ماہانہ کریڈٹس کی شکل میں دی جائے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ صارف کو تمام کریڈٹس حاصل کرنے کے لیے تین سال تک کمپنی کے متعلقہ پلان پر برقرار رہنا ہوگا۔ تاہم، فون کی مکمل قیمت پر مقامی سیلز ٹیکس پیشگی ادا کرنا پڑے گا جبکہ ہر لائن کے لیے 35 ڈالر ڈیوائس کنکشن فیس بھی وصول کی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ پیشکش فی الحال صرف امریکی صارفین کے لیے ہے اور دنیا کے دیگر ممالک میں اس آفر کی دستیابی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
News Source: Express News