-->

ون ڈے میں دوسری بار 400 سے زائد کا ہدف عبور، شبمن کی ڈبل سنچری، ویسٹ انڈیز کو شکست

News Image

بھارت نے ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے مات دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ ون ڈے کرکٹ میں دوسری بار کسی ٹیم نے 400 سے زائد رنز کا ہدف عبور کیا، گوہاٹی میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 405 رنز بنائے۔ عامر جینگو نے 13 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 114 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان شے ہوپ نے 104 رنز اسکور کیے، اوپنر جان کیمبل نے 68 گیندوں پر 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے، گرنور برار، کلدیپ یادیو اور رویندرا جڈیجا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے 43.3 اوورز میں 2 وکٹ پر 406 رنز بنا کر کامیابی سمیٹ لی، روہت شرما 101، ویراٹ کوہلی 29 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے، کپتان شبمن گل نے ناقابل شکست 223 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، رتراج گائیکواڈ 31 پر ناٹ آئوٹ رہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی