آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر پر حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی

News Image

آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے ایک اور آئل ٹینکر کو نامعلوم سمت سے آنے والے گولے یا کسی حملہ آور شے سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی اور بجلی کا نظام معطل ہوگیا۔ برطانوی بحری تجارتی آپریشنز کے مرکز نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹینکر آبنائے ہرمز سے باہر کی طرف نکل رہا تھا۔ جہاز کے کپتان نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹینکر پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور وہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہو چکا ہے۔ واقعے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی سمندر میں تیل یا کسی دوسری آلودگی کے اخراج کی تصدیق ہوئی ہے۔ برطانوی بحری حکام نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے سے گزرنے والے دیگر جہازوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ بحری جہازوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران آبنائے ہرمز کے مقام پر متعدد تجارتی جہاز نامعلوم سمت سے فائر کیے جانے والے گولوں کی زد میں آ چکے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق یکم اکتوبر کو بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 3 تیل بردار جہازوں کو نامعلوم گولوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ خلیجی خطے میں آبنائے ہرمز بین الاقوامی منڈیوں تک تیل پہنچانے کی انتہائی اہم بحری گزرگاہ ہے، اسی باعث یہاں پیش آنے والے واقعات کے سبب عالمی سطح پر توانائی کی منڈیوں میں تشویش کی لہر دوڑ جاتی ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.