سپر انٹیلی جنس کی دوڑ جیتنے والا دنیا پر راج کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

News Image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سپر انٹیلی جنس کی دوڑ میں کامیابی حاصل کرنے والا ملک دنیا پر حکمرانی کرے گا اور امریکا اس معاملے میں چین سے بہت آگے ہے۔ امریکی ایوان صدر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ڈیموکریٹس وسط مدتی انتخابات جیت گئے تو امریکا میں مہنگائی کا طوفان آ جائے گا، جبکہ ایران کی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور اس کی قیادت اقتدار کے حصول کے لیے آپس میں دست و گریبان ہے۔ ٹرمپ نے تیسرے ملک میں ڈی پورٹیشن سے متعلق عدالتی فیصلے کی توثیق کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو ملک بدر کرنے کے لیے عدالتی جنگ جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے مسافر طیارے کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل جانے والے طیارے کو بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تباہی سے بچا لیا گیا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ چینی صدر سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کیلیفورنیا کے انتخابی نظام پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سپر انٹیلی جنس کے معاملے میں چین سے کہیں آگے ہے اور جو بھی اس دوڑ میں کامیابی حاصل کرے گا، وہی دنیا پر راج کرے گا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی