فلائی دبئی طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنے والا معاون پائلٹ القاعدہ سے متاثر تھا، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

News Image

فلائی دبئی کے مسافر طیارے کو مبینہ طور پر تباہ کرنے کی کوشش کرنے والے عمانی معاون پائلٹ کے حوالے سے تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ کالعدم تنظیم القاعدہ کے انتہا پسندانہ نظریات سے متاثر تھا۔ اسرائیلی نیوز چینل 12 نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ معاون پائلٹ کی ذہن سازی القاعدہ کے نظریات کے تحت کی گئی تھی، اور شدت پسندی کی جانب راغب ہونے کے دوران اس نے بعض نامعلوم مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ تاہم رپورٹ کے مطابق اب تک ہونے والی تحقیقات سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ طیارے کو گرانے کا فیصلہ معاون پائلٹ نے ازخود کیا تھا، اور کسی دوسری تنظیم یا فرد کی جانب سے اسے یہ کارروائی کرنے کے احکامات ملنے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تفتیش کار اس پہلو کی بھی جانچ پڑتال کر رہے ہیں کہ کہیں



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.