ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

News Image

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کراچی چیمبر، ایف پی سی سی آئی، تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار کے مطالبے پر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ بدھ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر 109977 کے مطابق ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے اب 15 اکتوبر 2026 گوشوارے داخل کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے جو اس سے قبل 30 ستمبر 2026 تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ 2001 کے سیکشن 214 اے کے تحت دیے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی