
شہر قائد میں ایک نجی ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ورلڈ ہارٹ ڈے کی مناسبت سے خصوصی سائیکلنگ ایونٹ ’رائیڈ فار ایوری ہارٹ‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ سائیکل ریس سندھی مسلم سوسائٹی سے شروع ہوئی جو نجی ہارٹ ہسپتال کے میڈیکل سینٹر ڈی گراونڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ انتظامیہ کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد شہریوں میں دل کی صحت، متوازن و صحت مند طرز زندگی اور جسمانی سرگرمی کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔
News Source: Express News
Tags:
Health