چار سال میں پاکستان کا قرض 56 ٹریلین تک بڑھ گیا، مزمل اسلم

News Image

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان پر قرض 99.5 ٹریلین تک پہنچ گیا، چار سال میں قرضہ 56 ٹریلین بڑھ گیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے ڈالرز کی خریداری کی ہے، حکومتی پالیسیوں کے باعث غربت، مہنگایی، بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات خیبرپختونخوا کے وزیراعلی ہاوس پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ آج کل خیبرپختونخوا کی کارکردگی پر سوالات اٹھایے جا رہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ صوبے کی معاشی کارکردگی کا جایزہ پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال اور دیگر صوبوں کی کارکردگی کے تناظر میں لیا جایے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کی کارکردگی جانچنے کے لیے معیشت، برآمدات، سرمایہ کاری، روزگار، ترقیاتی اخراجات، صحت و تعلیم اور مالی نظم و نسق بنیادی اشاریے ہیں، اور ان تمام شعبوں میں خیبرپختونخوا کی صورتحال کا تقابلی جایزہ لیا جانا چاہیے، سال 2022 میں جب پی ڈی ایم کی حکومت آیی تو پاکستان کا مجموعی قرضہ 43.5 ٹریلین روپے، یعنی 43 ہزار 500 ارب روپے تھا، جو



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی