
اسراییلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن سے ڈرون کے ذریعے اسراییل میں دس بندوقیں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گیی۔ اسراییلی فوج کے مطابق یہ کارروایی پیر کی شب اردن کی سرحد کے قریب کی گیی، جہاں نگرانی کے کیمروں اور اسراییلی فضاییہ کے اییر ٹریفک کنٹرول نظام نے ایک ڈرون کو سرحد عبور کرتے ہویے پکڑا۔ فوج کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے کی نگرانی پر مامور یوآف ریجنل بریگیڈ کے اہلکاروں کو فوری طور پر مشتبہ مقام پر بھیجا گیا جہاں انہوں نے ڈرون تلاش کر لیا۔ اسراییلی فوج کے بقول ڈرون میں نو کلاشنکوف اسالٹ رایفلیں، ان کے میگزین اور ایک پستول موجود تھا۔ اہلکاروں نے ہتھیاروں اور ڈرون کو قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔ اسراییلی فوج نے مزید بتایا کہ اردن اور مصر کی سرحدوں سے ڈرون کے ذریعے اسراییل میں ہتھیار اور بعض اوقات منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں حالیہ برسوں میں بارہا سامنے آتی رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسراییلی سیکیورٹی ادارے سرحدی علاقوں میں ڈرونز کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے نگرانی کے کیمروں اور فضایی نگرانی کے نظام سے مدد لیتے ہیں۔ تازہ واقعے میں بھی اسی نگرانی کے نتیجے میں ڈرون کا سرحد عبور کرنا معلوم ہوا اور اسے زمین پر موجود فوجی اہلکاروں نے تلاش کر کے قبضے میں لے لیا۔ حکام نے واقعے میں ملوث افراد یا ڈرون آپریٹرز کی گرفتاری سے متعلق فوری طور پر کویی تفصیل جاری نہیں کی۔
News Source: Express News