
خیبر پختونخوا میں رواں ہفتے ڈینگی کے ایک سو تریسٹھ کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد ایک ہزار چھ سو نوے ہو گئی ہے، جبکہ رواں ہفتے ڈینگی کے ایک ہزار چار سو چونتیس مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ کوہاٹ ایک ہزار تئیس تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے۔ پشاور تین سو سولہ تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی کی وجہ سے رواں سال اب تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
News Source: Express News
Tags:
Health