لباس پر سوال؛ پریشے عدنان کے حق میں پاکستانی فنکار میدان میں آگیے، نادیہ خان پر کھلی تنقید

News Image

معروف میزبان نادیہ خان کی جانب سے نوجوان فیشن ڈیزاینر پریشے عدنان سے ان کے جم کے لباس سے متعلق سوالات کیے جانے پر تنازع شروع ہوا جس کے بعد متعدد شوبز شخصیات ان کی حمایت میں سامنے آگییں۔ پریشے عدنان حال ہی میں نیویارک فیشن ویک میں اپنی کلیکشن پیش کرنے کے بعد نادیہ خان کے پروگرام میں شریک ہویی تھیں مگر انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے جم کی ویڈیوز اور لباس کے حوالے سے سوال کرتے ہویے پوچھا کہ کیا ان کے والدین اس پر ناراض نہیں ہوتے۔ پریشے نے پروگرام کے دوران کہا کہ حفاظت یقیناً ایک اہم مسیلہ ہے، تاہم انہیں خواتین اور مردوں کی جانب سے ایسے پیغامات بھی ملتے ہیں جن میں بتایا جاتا ہے کہ ان کی ویڈیوز سے متاثر ہو کر انہوں نے ورزش اور اسٹرینتھ ٹریننگ شروع کی۔ بعدازاں پریشے نے سوشل میڈیا پر کہا کہ انہیں سوال کے پیچھے موجود مقصد کا اندازہ ہو گیا تھا لیکن انہوں نے خود کو پُرسکون رکھنے کی کوشش کی۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شییر کیں جس کے ساتھ طنزیہ انداز میں وہی جملہ لکھا جو نادیہ نے پریشے کو کہا تھا۔ یاسر حسین کا ردعمل: اداکار یاسر حسین نے پریشے کی حمایت کرتے ہویے نادیہ خان کا نام لیے بغیر طنزیہ انداز میں لکھا کہ جب علم اور اسکرپٹ دونوں نہ ہوں اور ٹی آر پی کا دباو بھی ہو تو انسان کا معیار گر جاتا ہے۔ یشل شاہد کی منفرد انداز میں تنقید: گلوکارہ یشل شاہد نے معاملے پر طنزیہ انداز اپنایا اور کمبل اوڑھ کر ورزش کرنے کی ویڈیو بنایی۔ انہوں نے مذاقاً یہ تاثر دیا کہ شاید جم میں تنقید سے بچنے کیلیے خواتین کو کمبل اوڑھ کر ہی ورزش کرنا پڑے گی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی