یکم جولائی 2027 سے گیس سلیب ختم، یکساں ٹیرف کے نفاذ کی تیاری مکمل

News Image

پیٹرولیم ڈویژن نے یکم جولائی 2027 سے ملک بھر میں گیس کا یکساں ٹیرف نافذ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، اس بڑے معاشی اقدام کے تحت حکومت موجودہ کراس سبسڈی کا نظام مکمل طور پر ختم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس تبدیلی سے پیدا ہونے والے فرق کو پورا کرنے اور کم آمدن والے گھرانوں کو ریلیف دینے کے لیے 162 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی جائے گی تاکہ انہیں ہدفی مالی معاونت فراہم ہو سکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجوزہ اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان میں رائج گیس کا 12 سلیب والا پیچیدہ ٹیرف نظام تاریخ کا حصہ بن جائے گا، جس کے تحت صارفین فی الحال اپنی ماہانہ کھپت کے مطابق مختلف نرخ ادا کرتے ہیں۔ اس پرانے نظام کی جگہ تمام صارفین کو 1,708 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے یکساں اوسط ٹیرف پر منتقل کیا جائے گا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی