پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر کے مارچ کے لیے وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کنٹینر تیار

News Image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 اکتوبر کے مارچ کے لیے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کنٹینر تیار کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی حیات آباد ٹول پلازہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اسی کنٹینر میں پہنچے جو 4 اکتوبر کے مارچ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مینا خان اور شفیع جان کے ساتھ ساتھ دیگر وزرا بھی کنٹینر میں موجود تھے۔ پی ٹی آئی کے مطابق یہ کنٹینر 4 اکتوبر کو اسلام آباد جانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا 1.6 ارب روپے کی لاگت سے 90 روز میں مکمل ہونے والے حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس کا افتتاح کرنے پہنچے جس کی مجموعی لمبائی 500 میٹر ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے لیے چندہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلی سہیل آفریدی جمعے کو پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں شام 4 بجے خود موجود ہو کر چندہ اکٹھا کریں گے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی