ایشین گیمز: تمام کوارٹر فائنل بارش کی نذر، سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل

News Image

ایشین گیمز میں مردوں کے کرکٹ مقابلے کے چاروں کوارٹر فائنل بارش کی نذر ہو گئے۔ نشین میں آج کے روز طے شدہ تیسرے کوارٹر فائنل میں نیپال اور سری لنکا جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیش اور ملائیشیا کی ٹیموں کو مدمقابل آنا تھا۔ تاہم خراب موسم اور مسلسل بارش کے باعث دونوں مقابلے شروع ہی نہ ہو سکے۔ میچ منسوخ ہونے کے بعد سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بہتر عالمی رینکنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، جہاں ان کا مقابلہ بھارت اور پاکستان سے ہو گا۔ اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ اور بھارت بمقابلہ افغانستان کے میچز بھی بارش کے باعث ممکن نہ ہو سکے تھے، جس کے بعد بہتر رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان اور بھارت کو سیمی فائنل میں رسائی مل گئی تھی۔ ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل مقابلے یکم اکتوبر کو نشین میں ہی کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ بھارت اور سری لنکا کے مابین دوسرا سیمی فائنل اسی گراونڈ میں صبح 10 بجے کھیلا جائے گا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی